counter easy hit

میں بھوسے کے گودام میں آگ لگ گئی

The straw caught

The straw caught

ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔ٹنڈوآدم میں بھوسے کے گودام میں آگ لگ گئی،بھوسے کے گودام میں آگ لگنے سے آس پاس کے علائقوں میں خؤف و حراس پھیل گیا آگ لگنے سے پریسنگ مشین اور سینکڑوں بھوسے کی گٹھڑیاں جل گئیں ،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم شہر کے بیرانی روڈ پر سبزی منڈی کے سامنے واقع بھوسے کے گودام میں آگ لگنے سے بھوسے کی سینکڑوں گٹھڑیاں ،پریسنگ مشین جل کر خاکستر ہو گئیں بتایا جا رہا ہے کہ علی رضا آرائیں نامی شخص کے بھوسے کے گودام میں پریسنگ مشین سے اسپارکنگ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے پریسنگ مشین اور بھوسے کی سینکڑوں گٹھڑیاں اور کئی من کھلا بھوسا جل گیا آگ کے شعلے اٹھنے کی وجہ سے علائقے میں خؤف و حراس پھیل گیا آگ کی اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کی گاڑیوں نے پنہچ کر آگ پر کنٹرول کیا علائقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں نے شہری آبادی میں بھوسے کے گودام بنا لئے ہیں ٹنڈوآدم کی انتظامیہ کو انکے خلاف کاروائی کرنی چاہئے