counter easy hit

میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے افسران کی جانب سے بھٹائی نگر کی پلاٹنگ میں مبینا طور پر گھپلے

Municipal Committee

Municipal Committee

ٹنڈوآدم۔(نامہ نگار)۔میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے افسران کی جانب سے بھٹائی نگر کی پلاٹنگ میں مبینا طور پر گھپلے،افسران نے کئی پلاٹوں کو منسوخ کرکے خود بیچ کر ڈکار لئے ،شہری پریشان انکی کسی نے داد رسی نہ کی،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے افسران کی جانب سے بھٹائی نگر کی پلاٹنگ اسکیم میں مبینا طور پر گھپلے کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت پلاٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو یہ کہ کر انکے پلاٹ کینسل کر دئے گئے کہ آپ کے پلاٹ رد ہو چکے ہیں مگر افسران نے کاغزوں میں ہیرا پھیری کرکے شہریوں کے پلاٹ خود فروخت کردئے اور بڑی رقوم ہتھیا لی پلاٹوں سے محروم شہریوں کی کسی نے داد رسی نہ کی شہریوں کا کہنا ہے کہ بھٹائی نگر کی پلاٹنگ میں ہونے والے گھپلوں کی تحقیقات کی جائے اور شہریوں کو انکا حق دیا جائے