counter easy hit

رواں مالی سال میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضوں میں 43 فیصد ہوا، اسٹیٹ بینک

 the State Bank

the State Bank

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 16-2015 کے چھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کے قرضے 43 فیصد اضافے سے 82 ارب روپے رہے
کراچی (یس اُردو) رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضوں میں 43 فیصد اضافہ ہوا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 16-2015 کے چھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کے قرضے 43 فیصد اضافے سے 82 ارب روپے رہے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے 57 ارب روپے کے قرض لیے گئے تھے ، قرضوں میں اضافے کے باوجود ٹیکسٹائل برآمد ات 5 فیصد کمی سے 6 ارب 54 کروڑ ڈالر رہی ۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں اشیاء کی قیمتوں میں گراوٹ اور مقامی سطح پر توانائی مسائل سے درآمد کندگان کی مالی مشکلات میں اضافے ہونے کے بعد بینکوں سے قرض کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ۔