counter easy hit

آئندہ 2 سال میں معاشی ترقی کی شرح 7 فیصد رہنے کا امکان

Economic growth

Economic growth

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے اگلے دو سال میں معاشی ترقی کی شرح 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
کراچی: (یس اُردو) عالمی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں سیکرٹری فنانس وقار مسعود کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت اگلے دو سال کے دوران پاکستان میں ترقی کی شرح 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت رواں برس یو بی ایل اور حبیب بینک میں موجود اپنے بقیہ حصص فروخت کر دینے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔وقار مسعود کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہمیشہ مشکل ہی ہوتی ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری میں فی الحال کسی قسم کی مشکلات نہیں نظر آ رہیں جبکہ مستقبل میں آئی ایم ایف سے مزید قرض لینے کا ارادہ نہیں ہے۔