counter easy hit

نواز شریف کی ریلی میں سعد رفیق کی سرگوشی پر گاڑی کی اسپیڈ بڑھائی گئی

اسلام آباد: جمعرات کو پنجاب ہاؤس راولپنڈی سے روانگی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیر ریلوے سعد رفیق کی سرگوشی کے بعد انکی گاڑی 120 کلومیٹر کی رفتار سے آگے بڑھی اور قافلہ پیچھے رہ گیا جبکہ سابق وزیر کئی استقبالیہ کیمپوں پر بھی نہ رکے جہاں استقبال کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔

The speed of car was mounted on Saad Rafique assassination in Nawaz Sharif' rally

The speed of car was mounted on Saad Rafique assassination in Nawaz Sharif’ rally

برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق راولپنڈی کے کچہری چوک پہنچے تو اس دوران چند افراد ان سے ملنے آئے اور انھیں اپنے ساتھ لے گئے۔ کچھ دیر بعد ان کی واپسی ہوئی تو وہ سیدھے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گاڑی میں پہنچے اور اس کے بعد ریلی اس قدر تیز رفتاری سے آگے بڑھی کہ راولپنڈی اور جہلم کے درمیانی علاقوں میں نواز شریف کے استقبال کیلیے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے نواز شریف کی سکیورٹی پر مامور ایک اہلکار کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ سعد رفیق کے ذریعے نواز شریف کو کوئی پیغام پہنچایا گیا تھا تاہم دوسری جانب لیگی رہنما اور وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قافلے کو تیز رفتاری سے جہلم پہنچانے کی وجہ نواز شریف کا خطاب تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website