counter easy hit

حکومت کو پھر سُبکی، قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہفتے کیلیے ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعمولی طور پر ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

The government again deferred, National Assembly meeting was postponed for a week

The government again deferred, National Assembly meeting was postponed for a week

ایوان میں ایک مرتبہ پھر مسلسل دوسرے روز حکومت کو کورم پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب کورم نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ایوان کی کارروائی آدھے گھنٹے تک معطل رہی اور بعدازاں کورم کے باعث ہی اجلاس غیرمتوقع طور پر جمعرات 17اگست سہ پہر3بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس35منٹ کی تاخیر سے11:05پرشروع ہوا تو ایوان میں حکومتی اراکین کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی، حکومتی اراکین سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کے باعث ایوان میں حاضر نہیں ہوئے۔ تاہم اس دوران سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار اجلاس میں شرکت کے لیے آئے۔

تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول کے بعد جب وقفہ سوالات شروع ہوا تو اس دوران تحریک انصاف کے رکن امجد خان نیازی نے کورم کی نشاندہی کردی۔ ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے گنتی کرائی اور کورم پورا نہ ہونے پر کارروائی روک دی۔ حکمراں جماعت ن لیگ کے چیف وہپ اور وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب حکومتی جماعت کے اراکین کو ٹیلیفون کرتے رہے مگر وہ اسلام آباد میں دستیاب نہیں تھے، اس کے باعث آدھے گھنٹے تک ایوان کی کارروائی معطل رہی۔ بعدازاں 12 بج کر50 منٹ پر ڈپٹی اسپیکر ایوان میں آئے اور انھوں نے کورم کے لیے اراکین کی گنتی کروائی تو ایک مرتبہ پھر کورم پورا نہ ہوسکا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 17اگست سہ پہر3 بجے تک ملتوی کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کورم کی نشاندہی پرایم کیو ایم کے رکن سید عبدالوسیم برہم ہوگئے اور کہا کہ حکومتی ارکان نہیں آتے تو کیا ہم بھی اپنا کام چھوڑ دیں، سب ملے ہوئے ہیں اوپر سے ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہیں۔ہم عوام کے ووٹ لے کر یہاں آتے ہیں اور اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور اجلاسوں پر عوام کا پیسہ صرف ہوتا ہے۔ عبدالوسیم نے کہاکہ ہم 7 گھنٹوں کا سفر طے کرکے اجلاس میں آتے ہیں مگر ایوان کو غیر حاضری کی وجہ سے اجلاس نہیں چلتا جس پر امجد خان نیازی نے کہا کہ سوالات کا جواب دینے کے لیے کوئی بھی وزیر موجود نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website