counter easy hit

ہسپانوی ڈرائیور نے 20 لکڑی کے تختوں کا مینار کار پر لاد دیا

اسپین میں ڈرائیور نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کے اوپر ایک رکھے 20 لکڑی کے تختوں کا مینارکار کی چھت پر لاد دیا، یہ دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

The Spanish driver has given away 20 wooden palletsیوں تو دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر لوگوں سے داد وصول کرنے والے باصلاحیت افراد کی کمی نہیں لیکن اس ڈرائیور کی مہارت کو داد دینے کا دل چاہتا ہے جس نے 20 لکڑی کے تختوں کا مینا ر بنا کر اس مہارت سے کار چلائی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ یہ دلچسپ اسپین میں دیکھنے کو ملا جہا ں چلتی کار پر ایک کے اوپر ایک رکھے 20 لکڑی کے تختوں نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ ایک جانب جہاں ڈرائیور نے اپنی اس مہارت سے ٹریفک سائن بورڈ اور پل کے نیچے سے کار گزاری وہیں دوسری جانب ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر مئیر کی جانب سے اس ڈرائیور کے خلاف تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔