counter easy hit

سندھ حکومت نے پولیس کے حالیہ تبادلوں پر عملدرآمد روک دیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کوعہدے پرکام کام جاری رکھنے کے حکم کے بعد سندھ حکومت نے ایسے تمام پولیس افسران کو اپنی نئی ذمے داریاں سنبھالنے سے روک دیاہے جن کے تبادلے یا تقرریاں ایک یا دو دن پہلے کیے گئے تھے اور جنھوں نے گزشتہ روز تک اپنی نئی ذمہ داریاں نہیں سنبھالی تھیں۔

The Sindh government stopped implementation on the recent conversion of the police

The Sindh government stopped implementation on the recent conversion of the police

ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد حکومت سندھ پولیس ایکٹ میں ترمیم کرکے مخصوص حالات میں آئی جی پولیس کی تقرری کی مدت 3سال کم کرنے پر غور شروع کردیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل سندھ بیرسٹر ضمیرگھمرو کا کہنا ہے کہ کہ آئی جی پولیس سندھ کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے اورضروری قانون سازی کرنے سمیت مختلف آپشنز موجود ہیں، اس سلسلے میں حکومت سندھ سے مشاروت کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔