counter easy hit

آسٹریلوی میڈیا نے دبے لفظوں میں شکیب پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کردیے

چٹاگانگ: آسٹریلوی میڈیا نے دبے لفظوں میں بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کردیے۔

Australian media blamed for suspension of ball tempering on Shakib in repress words

Australian media blamed for suspension of ball tempering on Shakib in repress words

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس کی بنیاد پرکئی آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا شکیب الحسن بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہیں، اس ویڈیو میں شکیب گیند کو گراؤنڈ پر رگڑتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایک ویب سائٹ نے لکھا کہ آل راؤنڈر کی یہ حرکت میچ آفیشلز کی نگاہوں سے تو پوشیدہ رہ سکتی ہے لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا آئی سی سی اس فوٹیج کا جائزہ لیتی اور اس پر کوئی کارروائی کرتی ہے۔