counter easy hit

کراچی میں جنگ ڈریم ہوم ایکسپو کا دوسرا دن

The second day of the Dream

The second day of the Dream

کراچی……کراچی میں جنگ ڈریم ہوم ایکسپو کے نام سے سجنے والی نمائش کےدوسرے روز بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے ایکسپو سینٹر کا رخ کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک چھت کے نیچے تمام پروجیکٹس کی معلومات با آسانی مل گئی ہیں۔کراچی جیسےگنجان شہر میں نیا گھر ڈھونڈنا ہوجاتا ہے مشکل لیکن شہریوں کیلئے یہ مشکل آسان کردی جنگ اور جیو گروپ کی جانب سےایکسپو سینٹر میں لگنے والی جنگ ڈریم ہوم ایکسپو نے جہاں ایک ہی چھت کے نیچے بلڈرز، رئیل اسٹیٹ، تعمیراتی کمپنیوں اور ہاؤس فنانسنگ کمپنیوں کی بڑی تعداد نے اپنے اسٹال سجائے ہیں۔نمائش کے دوسرے روز بھی عوام کی گہماگہمی دیکھنے میں آئی۔ شہریوں نے نمائش کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔جنگ ڈریم ہوم ایکسپو صرف شہریوں کے لیے ہی نہیں بلکہ نمائش میں شریک بلڈرز ڈیولپرز اور تعمیراتی کمپنیوں کے لیے بھی سود مند ثابت ہورہی ہے۔جنگ ڈریم ہوم ایکسپو میں انتظامیہ کی جانب سے نمائش میں آنے والوں کے لیے سونے کی چابیاں بانٹےکے لیے لکی ڈرا بھی رکھا گیا ہے۔تین روزہ نمائش اتوار تک جاری رہے گی۔