counter easy hit

ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے.

The sacrifices for the security of the country will not be removed, DG Rangers Sindh

The sacrifices for the security of the country will not be removed, DG Rangers Sindh

ترجمان سندھ رینجرزکے جاری کردہ بیان کے مطابق یوم شہدا کے موقع پرشہدا ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے دوران رینجرز پبلک اسکول کے طلبا نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملی نغمے اورٹیبلو پیش کئے اس کے علاوہ ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادرسپوتوں کی زندگی اورشہادت کودستاویزی فلم کی شکل میں بھی پیش کیا گیا، اس موقع پرڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل محمد سعید نے کہا کہ یوم شہدا کی روایت ہرآنے والے سال کے ساتھ جذبوں کو تقویت دے رہی ہے، تقریب میں پاکستان کے ہرگوشے سے آنے والے شہدا کے ورثا شریک ہیں، رینجرز وہ منفرد فورس ہے جس نے چارسال کی قلیل مدت میں اپنی اعلی صلاحیتوں کی بدولت دہشت گردی کے تدارک کے ساتھ قیام امن کو بھی یقینی بنایا، ان کامیابیوں کا سہرا شہدا اوران کے ورثا کے سرہے، ہمیں اپنے شہدا اوران کے ورثا پرفخر ہے۔ ملکی سلامتی کیلیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے