counter easy hit

جاپان میں نئے نویلے دولہوں کو پھینکنے کی رسم

جاپانی بیویاں سالانہ رسم کی ادائیگی کے دوران ’’پھینکو پھینکو اور زور سے پھینکو‘‘کے نعرے لگاتی رہیں۔

The ritual of throwing new grooms in Japanرپورٹ کے مطابق جاپان میں نئے شادی شدہ شوہروں کو پھینکنے کی انوکھی سالانہ رسم کا انعقاد کیا گیا، جس میں نئے نویلے جوڑوں نے ہنسی خوشی حصہ لیا۔ اس رسم میں نئے شا دی شدہ مرد حضرات کو مقامی افراد اپنے کندھوں پر اچھال کر برفانی ڈھلوان پر پھینکتے ہیں۔ مقامی عقائد کے مطابق اس رسم کی ادائیگی نئے جوڑوں کی آنیوالی زندگی میں خوش قسمتی لاتی ہے۔ واضح رہے کہ تقریباً 300 سال قدیم اس سالانہ رسم کی ادائیگی پر مقامی افراد کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔