counter easy hit

جلسوں میں احادیث سنانے والا پی ٹی آئی کا رہنما ٹکٹوں کے معاملے پر کیا شرمناک کام کرتا رہا؟ ہارون رشید کے انکشاف نے پی ٹی آئی کی صفوں میں تھرتھلی مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نویس ہارون الرشید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والا ایک لیڈر بہاولپور جلسے میں احادیث اور آیات سنا رہا تھا لیکن جب ٹکٹوں کی تقسیم کی باری آئی تو اس نے ٹکٹیں بیچ کر لاکھوں روپے کمائے۔ اپنے کالم میں ہارون الرشید نے لکھا ” بہاولپور کے جلسہ عام میں جماعت اسلامی سے تحریک انصاف کا رخ کرنے والا لیڈر احادیث سنا رہا تھا ، آیات سنا رہا تھا۔ عمران خان نے برا سا منہ بنایا اور کہا ” مذہب کا استعمال“۔ بعد ازاں اس آدمی کے بارے میں کہا گیا کہ اس نے ٹکٹیں بیچیں اور لاکھوں کمائے۔ وہ اپنی پارٹی کے لبرل اور سیکولر لیڈروں سے مختلف ثابت نہ ہوا“۔ ہارون الرشید نے مزید لکھا ” اگر نماز، روزہ، تلاوت اور سیرت کا مطالعہ بھی ایک آدمی کو رزقِ حرام سے نہیں روکتا تو اس کے بارے میں کیا رائے قائم کی جائے ؟ کیا رحمة اللعالمین کے اس ارشاد کا انطباق اس پہ نہ ہوگا: بدترین لوگ وہ ہیں، دنیا کیلئے جو دین کو بیچ دیتے ہیں “۔ حالیہ احتجاج اور دھرنوں کے حوالے سے ہارون الرشید نے لکھا ”زعم تقویٰ اور خبطِ عظمت کی کوئی حد ہے کہ اپنے سوا سب کو آدمی گنہگار بلکہ جرائم پیشہ گردانے۔ اپنے اور اپنے حامیوں کے سوا۔ بغاوت کا اعلان کرے۔ ججوں اور جنرلوں کو غیر ملکیوں کا مہرہ قرار دے۔ تحقیق کے بغیر محض شک و شبہ کی بنا پر“۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےدورۂ چین سے وطن واپسی پر رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے، ملک واپسی پر دھرنا مظاہرین کے خلاف کارروائی پر بریفنگ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا چین میں دورے کا آج آخری روز ہے، وطن واپسی پر وزیراعظم نے رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ، ملک واپسی پر مذاکراتی ٹیم اورامن وامان سے متعلقہ وزرا سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم وزیرمملکت برائے داخلہ اوروزیرمذہبی امور سے دھرنا مظاہرین کےخلاف کارروائی پر تفصیلی بریفنگ لیں گے اور مظاہرین سےمعاہدے اور اس کا پس منظر دیکھا جائے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین کے آخری روز شنگھائی میں چائنا ایکسپورٹ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک سے گوادر پورٹ تک رسائی اورمشرق وسطیٰ کے ممالک سے تجارت آسان ہوگی۔ سی پیک کارو باری لاگت اور فاصلے کم کرنے کا باعث بنے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا پاکستان ہر طرح کے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔نیاپاکستان کاروبار کیلئے زیادہ سازگار جگہ ثابت ہوگی۔ ہم پاکستان میں شفافیت اور احتساب کے قوانین کو بہتر بنا رہے ہیں۔ خیال رہے سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنا کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی تھی۔