counter easy hit

ساری کہانی سامنے آ گئی : شریفوں کا پالتو رانا ثنااللہ دو روز قبل ہونے والے مظاہروں میں توڑ پھوڑ کے بدلے مظاہرین کو کیا پیشکش کرتا رہا ؟ پول کھول دینے والا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کو بری کئیے جانے کا فیصلہ سامنے آتے ہی ملک بھر میں مذہبی تنظیموں کی جانب سے مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ جس میں جگہ جگہ راستے بلاک کر کے جلاو گھیراو کیا گیا ۔اس ساری صورتحال میں سرکاری و نجی املاک  کو نقصان پہنچایا گیا اور شہریوں کی گاڑیاں تک جلا دی گئیں ۔اس موقع ملک کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ ملک پر کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا کیوں عوام اور فوج ایک پیج پر ہیں۔جب کہ لیڈر شپ بھی مضبوط ہے۔چوہدری غلام حسین نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ پر بھی بڑا الزام عائد کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاؤن میں بھی قتل و غارت کروائی اور رانا ثناء اللہ نے بھی پچھلے تین دنوں میں پر تشدد کاروائیاں کروانے کے لیے کروڑوں روپے بانٹا ہے۔ اور ان علاقوں میں ایسی پر تشدد کاروائیاں زیادہ ہوئی ہیں جہاں ن لیگ جیتی تھی۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ میں جلد ہی تفصیلات بھی سامنے لاؤں گا کہ کیسے راناثناء اللہ نے کروڑوں روپے لگوا کر لوگوں سے احتجاج کے دوران پر تشدد کاروائیاں کی اور یہ بھی بتاؤں گا کہ یہ کاروائیاں کس کے ذریعے سے کروائی گئیں۔جب کہ دوسری جانب ۔ وزارت داخلہ نے املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی ابتدائی تصاویر جاری کردیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی مزید تصاویر بھی جاری ہونگی۔ اس موقع پر وزارت داخلہ کے حکام نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ عوام شرپسند افراد کی شناخت کیلیے پولیس اور ایف آئی اے کی معاونت کریں۔شہری شناخت کےبارے میں پولیس اور ایف آئی اے کو اطلاع دے سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ کو تصاویر اسپیشل برانچ اور دیگر ذرائع سے موصول ہوئی ہیں جبکہ وزارت داخلہنےشناخت ہونے پر ایف آئی اے اور پولیس کو کارروائی کےاحکامات دیے ہیں۔