counter easy hit

الیکشن سے پہلے ہی نتیجہ

شاہ کوٹ: پی پی 132 سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے امیدوار میاں عاطف کو حلقہ کے ووٹرز نے الیکشن سے قبل ہی اپنا مسیحا چن لیا ،حلقہ کے مختلف دیہاتوں میں میاں عاطف اپنی طوفانی اننگز سے سیاسی مخالفین کو وکٹوں پے وکٹیں اڑانے میں مگن،شاہ کوٹ شہر کے باسیوں نے الیکشن سے قبل ہی میاں عاطف کے حق میں فیصلہ سنا دیا ،ن لیگ کے عمران جعفری بھی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کی کشتی کے مسافر بن گئے ،بھولا چک اور بگا چک کے لوگ بھی عمران خان کے سپاہیوں کے دیوانے نکلے، حلقہ بھر میں میاں عاطف کی پوزیشن انتہائی مستحکم نظر آنے لگی ،تفصیل کے مطابق پی پی 132 سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر میاں محمد عاطف کی انتخابی کمپین کی کامیابی نے سیاسی مخالفین کے چھکے چھڑا دئیے ہیں، حلقہ کے جس شہر، گاؤں اور بستی میں قدم رکھا جائے وہاں ہر طرف میاں عاطف کے چرچے سنائی دیتے ہیں اور لوگ میاں عاطف کو ہر صورت اپنا ایم پی اے دیکھنا چاہتے ہیں گزشتہ روز حلقہ کے دیہاتوں بگا چک، بھولا چک، 10 چک ،11 چک، 13 چک، 5 چک، چندر کوٹ سمیت شہر کے مختلف وارڈز میں میاں عاطف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جہاں جہاں قدم رکھا وہیں وہیں لوگوں نے انکا گرمجوشی کے ساتھ والہانہ استقبال کیا بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ لوگوں نے ان کے لئے اپنی پلکیں بچھا دیں تو یہ غلط نہ ہو گا ،حلقہ کے شہر اور دیہاتوں میں میاں عاطف کی بے تحاشا مقبولیت ثابت کر رہی ہے کہ لوگوں نے 25 جولائی سے قبل ہی ان کو اپنا ایم پی اے منتخب کر لیا ہے۔