counter easy hit

نقیب قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی قسمت کا فیصلہ کر دیا گیا

کراچی: عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی رہائی کے پروانے پر دستخط کردیئے، جیل حکام کو دونوں مقدمات میں ریلیز آرڈر آج ہی بھجوا دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی۔ جس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت پر رہائی کا معاملہ زیر بحث آیا،راؤانوارکی ایک مقدمے میں 10 اوردوسرے میں 20جولائی کوضمانت منظورہوئی تھی۔عدالت نے راؤانوار کے دونوں مقدمات میں ریلیزآرڈرآج ہی جیل حکام کو بھجوانے کی ہدایت کر دیں۔ اے ٹی سی نے ہی نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کی ضمانت منظور کی تھی ۔سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوارپر دومقدمات زیر سماعت ہیں،ایک نقیب اللہ کو جعلی مقدمے میں قتل کرنے کا مقدمہ ہے جبکہ دوسرا دھماکا خیز مواد اور اسلحہ رکھنے کا مقدمہ ہے ۔ان دونوں مقدمات میں عدالت نے 10،10 لاکھ روپے میں ضمانت منظور کی تھی۔