counter easy hit

یمن کا گاؤں جس کے باسی صرف رات کے وقت دیکھتے ہیں

یمن میں جاری حالیہ جنگ سے بہت دور اپنی نوعیت کے نادر مظہر میں الخزنہ گاؤں کے لوگ دن میں نابینا ہو جاتے ہیں.

The residents of Yemen village only see at night

The residents of Yemen village only see at night

صنعا:  یمن میں جاری حالیہ جنگ سے بہت دور اپنی نوعیت کے نادر مظہر میں الخزنہ گاؤں کے لوگ دن میں نابینا ہو جاتے ہیں جبکہ رات کے وقت اور مکمل تاریکی میں انہیں نظر آنے لگتا ہے۔ یہ گاؤں یمن کے صوبے حجہ کے ضلع عبس کے علاقے “بنو الحسن” میں واقع ہے۔ دارالحکومت صنعا کے جنوب مغرب میں واقع اس گاؤں کے باسی انتہائی غربت، بجلی اور پانی کی شدید قلت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کے لوگ دن میں سورج چڑھنے کے ساتھ ہی اندھے پن کا شکار ہو جاتے ہیں اور غروب آفتاب کے ساتھ ان کی بینائی بہتر ہو جاتی ہے۔ اگرچہ یمن میں اس سے ملتی جلتی صورتحال کی کوئی رپورٹ نہیں ہے تاہم ڈاکٹروں نے باور کرایا ہے کہ اس حالت کا سبب موروثیت ہے۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر حسین النفیلی نے بتایا کہ یہ آبادی ایک ایسے مرض میں مبتلا ہے جس میں آنکھ کی شبیہہ میں موجود حاصلاتِ نور شدید متاثر ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر النفیلی نے بتایا کہ مختلف عمروں کے افراد کو درپیش اس مرض کا کوئی علاج نہیں ہے تاہم خاص قسم کے دھوپ کے چشموں کی مدد سے دن کے وقت آنکھوں کو پہنچنے والی روشنی کی حدت کم کی جا سکتی ہے۔ اس طرح یہ لوگ دن کے وقت بھی معمول کی زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website