ممبئی: بالی ووڈ میں ایک عرصے تک اداکارہ پریانکا اور اداکاراکشے کمار کے طوفانی عشق کے چرچے خوب تھے لیکن وقت بدلا تو سب ہی بدل گیا اور دونوں ہی اداکار اب ایک ساتھ کام نہیں کرتے ہیں جس کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی پریانکا کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Akshay again desire to work with Priyanka
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو بھارتی ٹی وی پروگرام میں مدعو کیا گیا جہاں ان کے کرئیر سمیت ان کے ذاتی زندگی کے حوالے سے سوالات کیے لیکن اداکار نے ہر سوال کا جواب ہی انتہائی مہارت سے دیا۔ اکشے کمارسے جب پوچھا گیا کہ اب وہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم میں کام کیوں نہیں کرتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جس کے باعث میں پریانکا کے ساتھ کام نہیں کرتا، میں نے اداکارہ کے ساتھ 5 فلموں میں کام کیا ہے۔ اداکار نے کہا کہ سوائے رانی مکھرجی کے میں نے ہر اداکارہ کے ساتھ کام کیا ہے اور اگر پھر سے پریانکا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں ضرور کروں گا اور اگر انہیں کوئی غلط فہمی ہے تو وہ بات کرکے ختم کرسکتی ہیں۔ فلم “ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی” کی صحیح طرح سے پروموشن نہ کرنے پر فلم کی پروڈیوسرایکتا کپور اور اکشے کمار کے درمیان خاصی لفظی جنگ ہوئی تھی جب اس حوالے سے اداکار اکشے کمار سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کا کسی کے ساتھ بھی جھگڑا نہیں ہے، نہ ہی انہیں مجھ سے کوئی بھی مسئلہ ہے جب کہ چاہے توایکتا کو اس پروگرام میں بلا کرسب کچھ پوچھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اکشے کمارہدایتکار سبھاش کپورکی فلم ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ میں مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے جب کہ فلم 10 فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔








