counter easy hit

کامن ویلتھ؛ پاکستانی کھلاڑی نےجیولن تھرو میں فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

 لاہور: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے جیولن تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راونڈ میں 80.47 کا تھرو پھینک کر نہ صرف فائنل راونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا بلکہ نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

Commonwealth; Pakistani player qualifies for final round at the Angelson Throwارشد ندیم نے آج کھیلے جانے والے دو کوالیفائنگ راونڈز میں مجموعی طور پر دوسرا سب سے زیادہ لمبا تھرو پھیکنا۔ کوالیفائینگ راونڈ میں صرف آسٹریلیا کے ہا مش پیکاک ان سے زیادہ تھرو کرنے میں کا میاب ہوئے ہیں جنہوں نے 81.2 میٹرتھرو پھینکا۔ کوالیفائنگ راونڈ میں بھارت کے ویپن کاشانا تیسرے نمبر پر رہے جنہوں نے78.88کا تھرو پھینکا۔

پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے فائنل مقابلے کے لئے میدان میں اُتریں گے ان کا مقابلہ گولڈ میڈل کے لئے آسٹریلین حریف ہا مش پیکاک کے ساتھ ہو گا، ارشد ندیم کا کوالیفائنگ راونڈ میں کامیابی کے بعد کہنا تھا کہ وہ فائنل مقابلے کے لئے تیار ہیں اب ان کی نظر گولڈ میڈل پر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کل اپنا پورا زور لگادیں گے۔انہوں نے قوم سے بھی انکے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔