counter easy hit

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ، میچ میں دوسرے روز بارش

the rainfall in second day of test match between australia and south africa

the rainfall in second day of test match between australia and south africa

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ہوبارٹ میں جاری ہے۔ میچ میں آج دوسرے دن کے کھیل میں بارش ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے دوسرے دن کے کھیل کا پہلا سیشن بارش کی نذر ہوگیا ہے۔

میچ میں کھانے کے وقفے کے بعد بھی بارش جاری ہے، جس کی وجہ سے اب تک کھیل کا آغاز نہیں ہوسکا ہے۔ واضح رہے کہ پروٹیز اپنی پہلی اننگز میں کینگروز کے 85 رنز کے جواب میں 5 وکٹ پر 171 رنز بنا لیے ہیں۔

پروٹیز کی جانب سے ٹیمبا باوما38 اور ڈی کوک28 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں، جبکہ کینگروز بولرز کی جانب سے مچل اسٹارک نے3 اور جوش ہیزل وڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

اس سے پہلے میچ کے پہلے دن کینگروز کی پوری ٹیم صرف 85 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اور پروٹیز بولر پہلینڈر نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website