counter easy hit

بلوچستان کے مختلف علاقوں سردی بڑھ گئی

Grew cold weather in different areas of balochistan

Grew cold weather in different areas of balochistan

کوئٹہ ،قلات سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں سردی بڑھ گئی، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4تک گرگیاجبکہ کراچی میں بھی رات میں موسم سرد ہونے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے،وادی میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ،کوئٹہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صبح اور رات کے وقت شہر اور نواحی علاقوں میں موسم زیادہ سرد ہوجاتا ہے،ایسے میں گرم ملبوسات اور گیس ہیٹروں کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ادھر کراچی میں کوئٹہ کی ہوائیں چلنے لگیں، رات کو موسم سردہونے لگا، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website