counter easy hit

نامور سیاستدان کا ایسا سوال جسکا جواب دینا ٹائیگر اپنا فرض سمجھیں گے

 

The question of the famous politician who answers Tiger will be his duty

کراچی(ویب ڈیسک )پی ایس پی کے سربراہ اور سابق میئر کراچی مصطفی کمال نے وزیراعظم عمران خان کو ریاست مدینہ کی تکرار بند کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے عمران خان ریاست مدینہ کا نام لینا بند کریں۔پی ایس پی سربراہ نے استفسار کیا کہ ’کیا ریاست مدینہ میں ہارس ٹریڈنگ سے حکومت مضبوط کی جاتی تھی؟‘مصطفیٰ کمال نے عمران خان سے پوچھا کہ ’کیا ریاست مدینہ میں لوگوں کی گاڑیوں میں چرس،ہیروئین ڈالی جاتی تھی؟‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ معاف کرے! عمران خان اپنے دائیں ،بائیں کھڑے لوگوں کو ہی دیکھ لیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جج صاحب نے ویڈیو کی نفی کرکے خود ہی قلعی کھول دی، ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اورحقائق سامنے آجائیں گے، ن لیگ کی مزید ویڈیو کی بات مفروضوں پر مشتمل ہے، مریم نواز کوجلسے سے نہیں روکا، صرف جگہ تبدیل کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے آج ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس ویڈیو کا ذکر ہو رہا ہے جج صاحب نے اس کی نفی کردی۔ویڈیو کی قلعی جج صاحب نے کھول دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اورحقائق سامنے آجائیں گے۔ جج کے بیان کے بعد ویڈیو کی کوئی حیثیت اور اہمیت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو منڈی بہاءالدین میں جلسہ سے نہیں روکا گیا۔ مریم نواز کو سیکیورٹی وجوہات پر جلسہ کی جگہ تبدیل کرنے کا کہا گیا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل ایک وارداتی ٹولہ پانامہ کیس سامنے آنے کے بعد میڈیا میں ایک نیا بیانیہ بیان کرنے میں مصروف رہا۔پانامہ کیس کے ساتھ جڑا ایک ایسا فیصلہ جس کو سپریم کورٹ کے معزز ججز دیکھ رہے تھے‘ عدالت میں اس کیس کا ٹرائل ہو رہا تھا‘ اس کیس کے فیصلے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جاتی رہی‘ اس کیس پر سیاسی تھیٹر لگایا گیا اور عوام کو گمراہ کیا جاتا رہا‘ مریم نواز بے بسی کا اظہار کر چکی ہے‘ دھوکہ دہی اور گمراہ کرنے کی واردات اس خاتون کے بریف کیس میں موجود تھی جو خود کو نائب صدر لکھتی ہیں۔ انہوں نے سیالکوٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر نے صدر کی موجودگی میں کل پریس کانفرنس کی۔انہوں نے یہ تاثر دے کر ایک بیانیہ عوام کے سامنے رکھا کہ جج نے ایک معزز شخص کے خلاف فیصلہ دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website