counter easy hit

تبدیلی والوں نے یہ طوق خود اپنے گلے میں ڈالا ہے اب بھگتیں ۔۔۔

The changeers have put this storm in their throat now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک کا قرضہ اتاریں گے اب یہ طوق انہوں نے خود اپنے گلے میں ڈالا ہے ان کو کسی نے گن پوائنٹ پر نہیں کہا تھا کہ یہ ذمہ داری لیں۔ جیونیوز کے پروگرام ”میرے مطابق “میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ تحریک انصاف والے بڑی جدوجہد سے اس پوزیشن میں آئے ہیں اور اب اتاریں قرض ، یہ کام کرنے کیلئے عمران خان نے بڑی جدوجہد کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کو پیندا لگا دیا ہے ، بھرنے کیلئے ، اب اس ملک کولوٹا نہیں جارہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھی مہنگائی بری لگ رہی ہے، یہ جرمانہ ہے مجھے اور آپ کو ، اس کوروکے دے لو یا ہنس کے دے لو ، یہ جرمانہ اس لئے ہم کو ہو ا ہے کہ ہم بد نیت لوگوں کو باربار اقتدار میں لائے اور وہ لوٹ کر کھاگئے ، یہ اس کی سزا ہے جوہم کومل رہی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر دکے مطابق نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے والے جج ارشد ملک نے مریم نواز کی جانب سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی ویڈیو سامنے لانے پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں نے فیصلہ دباوٴ میں کیا ہوتا تو نواز شریف کو ایک کیس میں بری کرنے کے بعد سزا نہ دیتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر میں دباوٴ میں ہوتا تو ایسا کیوں کرتا کہ ایک مقدمے میں سزا دیتا اور ایک میں بری کر دیتا۔انہوں نے کہا ہے کہ میں نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا۔ ارشد ملک نے اعلان کیا ہے کہ وہ چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھیں گے کہ ادارے کو نقصان پہنچانے والی ویڈیو سامنے لانے والے لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ انہوں نے پریس رلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مقدمے کے دوران رشوت کی پیشکش کی گئی اور ی پیشکش باربار کی گئی۔انہوں نے کہا کہ وہ دھمکیوں کے باوجود ڈرے نہیں اور سچ کا ساتھ دیا۔ارشد ملک نے کہا کہ میرا جرم یہ ہے کہ میں نے سچ کا ساتھ دیا، میں نے سنگین نتائج کی دھمکیوں کے باوجود درست فیصلہ دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ ویڈیو پیش کیے جانے کے وقت حقائق درست انداز میں نہیں بتائے گئے۔ ارشد ملک نے کہا کہ ویڈیو کے معاملے میں حقائق کے برعکس باتیں کہی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ احتساب عدالت کے جج ہیں اور ان کی اور ان کے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس میں ان پر اور ادارے پر سنگین الزامات عائد کیے گئے۔ ارشد ملک نے ویڈیو بنانے اور جاری کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس سے انکی ساکھ اور عزت کو نقصان پہنچا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی جانب سے لیک کی گئی ویڈیو میں جج ارشد ملک کو دیکھایا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کے مقدمے میں ان پر دباوٴ تھا اور اب انہیں انکا ضمیر ملامت کرتا ہے۔ مریم نواز نے کہا تھا کہ جج ارشد ملک نے خود اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف بے گناہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website