counter easy hit

پنجاب حکومت نے روئی کی درآمد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا، جنرز مخالف

کراچی:  حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت سے روئی کی درآمد پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا تاکہ اندرون ملک کسانوں کو پھٹی کے بہتر نرخ مل سکیں۔

The Punjab government demanded to stop the import of cotton, anti-generas

The Punjab government demanded to stop the import of cotton, anti-generas

سیکریٹری زراعت پنجاب کی جانب سے وزارت خزانہ واقتصادی امور اسلام آباد کے نام لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پنجاب میں کپاس کی کاشت گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد زائد ہے جس سے توقع ہے کہ مختلف ٹیکسٹائل ملز کی ضروریات پوری کرنے کیلیے پاکستان بھر میں پیدا ہونے والی روئی کافی ہو گی اس لیے وفاقی حکومت کو فوری طور پر روئی کی درآمد پر پابندی عائد کر دینی چاہیے تاہم خاص حالات میں ٹیکسٹائل ملز کو 29 ملی میٹر سے زائد لمبائی کے حامل ریشے والی روئی درآمد کرنے کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ اسپننگ ملز کو سوتی دھاگے کے اسپیشل برانڈ بنانے میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس سلسلے میں چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی کاشت کاروں کو پھٹی کے صحیح نرخ ملنا یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کو روئی کے بجائے سوتی دھاگے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کرنی چاہیے کیونکہ سوتی دھاگے کی درآمد پر مختلف ڈیوٹیز اور ٹیکسز عائد ہونے کے باوجود بیشتر ٹیکسٹائل ملز ’’ڈی ٹی آر ای‘‘ اسکیم کے تحت ڈیوٹی فری سوتی دھاگہ درآمد کر رہی ہیں جس سے ملک خصوصاً پنجاب میں اسپننگ ملز کافی عرصے سے معاشی بحران کا شکار ہیں جس کے باعث 100 سے زائد ملز مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں جبکہ بیشتر اپنی پوری پیداواری صلاحیت پر فعال نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی عائد ہونے سے کاشت کاروں کو بھی پھٹی کے نرخ بین الاقوامی منڈیوں کے مطابق ملنے کے روشن امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس دعوے میں بھی بظاہر کوئی حقیقت دیکھائی نہیں دے رہی کہ پنجاب میں کپاس گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد زائد رقبے پر کاشت کی گئی ہے کیونکہ حکومت پنجاب کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 15 اپریل سے قبل کپاس کی کاشت پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے باعث فروری مارچ میں روایتی طور پر کپاس کاشت کرنے والے کاشت کاروں نے دوسری فصلیں کاشت کر لی تھیں جبکہ کپاس کی کاشت کے وقت پنجاب کو پانی کے زبردست بحران کا بھی سامنا تھا۔