counter easy hit

او جی ڈی سی ایل کو پلانٹ بندش سے 34.68 کروڑ کا نقصان

اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سلفر ریکوری یونٹ کی بروقت مرمت نہ کرانے سے قومی خزانے کو34کروڑ68 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستیاب دستاویزکے مطابق اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ نے دکھنی کے مقام پر سلفر ریکوری یونٹ تعمیر کیا تھا، اس پلانٹ کی تعمیر کے بعد اوجی ڈی سی ایل کی سلفر ریکوری کی صلاحیت بڑھ کر

Loss of Rs 34.68 crores to OGDCL from plant closure

Loss of Rs 34.68 crores to OGDCL from plant closure

98 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی تھی تاہم پلانٹ کی تعمیر کے کچھ عرصہ بعد ویسٹ ہیٹ ایکویپمنٹ کی ٹیوبز خراب ہونے سے پلانٹ کی پیداواری صلاحیت کم ہو گئی۔

دستاویز کے مطابق مئی 2015سے مئی 2016تک ویسٹ ہیٹ ایکویپمنٹ کی ٹیوبز کی مرمت نہ ہونے سے پلانٹ سے سلفر پیدا نہیں کی گئی جس سے کمپنی کو 34 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 20ہزار 485میٹرک ٹن سلفر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ دستاویز کے مطابق سلفر ریکوری پلانٹ کی مرمت میں غیرضروری تاخیر سے قریبی علاقوں کے ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے، پلانٹ کی ٹیوبز 1سال تک خراب رہیں جس کی وجہ سے پلانٹ اپنی پوری صلاحیت کے مطابق سلفر پیدا نہیں کر سکا اور کمپنی کو نقصان برداشت کرنا پڑا، اگر انتظامیہ کی جانب سے پلانٹ جلد مرمت کر لیا جاتا تو نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔

اس حوالے سے جب اوجی ڈی سی ایل کے کمپنی سیکریٹری احمد حیات لک سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھاکہ دکھنی سلفر ریکوری پلانٹ نیا تھا جس کی وارنٹی کی مدت ابھی باقی تھی اس لیے پلانٹ کی مرمت کا کام ایسکون کمپنی کو دیا گیا اور انھوں نے پلانٹ کی مرمت میں زیادہ وقت لیا۔ انھوں نے بتایاکہ نئے پلانٹ کے نان آپریشنل ہونے کے دوران پرانے پلانٹ کو بحال کیا گیا تاہم پرانے کی صلاحیت کم تھی۔ انھوں نے بتایاکہ اپریل 2016 میں تمام خرابیاں دور کرکے پلانٹ کو بحال کر دیا گیا تھا اور اب اس کی پیدوار 70 سے 75 میٹرک ٹن تک ہے۔