counter easy hit

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاچن میں عوامی جلسہ

The public meeting to express solidarity with troops in Siachen

The public meeting to express solidarity with troops in Siachen

سیاچن(یس اردو نیوز)دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ سیاچن گلیشیئر کے دامن میں رہنے والے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔ سیاچن کے عوام نے اپنے جذبات سرحد پار تک پہنچانے اور دفاع وطن کی عظمت کے اظہار کے لئے برف پوش سیاچن میں عوامی جلسے کا انعقاد کیا۔

سیاچن گلیشیئر کے سب ڈویژن مشہ بروم کے گاؤں مچلوں میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جلسہ کا انعقاد کیاگیا ۔ جلسےمیں سیاچن کے تمام دیہاتوں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، خواتین کی بڑی تعداد بھی پاکستان سے اپنی محبت کے اظہار کے لئے جلسہ گاہ میں موجود تھیں۔

جلسے سے خطاب میں صوبائی وزیر گلگت بلتستان محمد شفیق نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے ،بھارتی فوج پہلے بھی سیاچن کے محاذپر ذلت آمیز شکست کھا چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ مہم جوئی کی صورت میں مشہ بروم سب ڈویژن کے تمام لوگ پاک فوج کے ساتھ ملکر دشمن کو عبرت کا نشان بنائےگی،جلسہ میں سخت سردی کے باوجود لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website