counter easy hit

سندھ میں صوبائی وزرا کے قلمدان تبدیل، سہیل انور سیال وزیر داخلہ مقرر

کراچی: سندھ حکومت نے متعدد وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلیاں کرکے ان کے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیئے ہیں۔

The provincial ministers changed portfolios in Sindh, Sohail Anwar sial fluid as interior Minister

The provincial ministers changed portfolios in Sindh, Sohail Anwar sial fluid as interior Minister

سہیل انور سیال جن کے پاس زراعت، معدنیات اور سپلائی اینڈ پرائسز کی ذمہ داریاں تھیں اب انہیں ایک بار پھر صوبے کا وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے اور دیگر وزارتیں بھی ان ہی کے پاس رہیں گی۔ سہیل انور سیال کے پاس یہ وزارت پہلے بھی تھی لیکن مراد علی شاہ کے وزیراعلی بنتے ہی ان سے یہ ذمہ داریاں واپس لے لی گئی تھیں اور وزارت داخلہ کا قلمدان بھی مراد علی شاہ کے پاس ہی تھا۔ ناصر حسین شاہ سے ٹرانسپورٹ اور زکوۃ عشر و مذہبی امور کی ذمہ داریاں واپس لے کر اب صوبے کے وزیرصحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کے سپرد کردی گئیں ہیں لیکن ناصر حسین شاہ کو اب سندھ کا وزیر اطلاعات بنا دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website