counter easy hit

عالمی برادری کی مانچسٹر دھماکے کی پرزور مذمت

مانچسٹر: عالمی رہنماؤں نے برطانوی شہر مانچسٹر میں میوزک کنسرٹ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

The international community strongly condemned the Manchester blast

The international community strongly condemned the Manchester blast

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے مانچسٹر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بال نے اسے خصوصا بدترین حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان کے شہری مانچسٹر حملے پر شدید صدمے کا شکار ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کی پُرزور مذمت کی ہے۔ سنگاپور کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے جاری کردہ بیان میں مانچسٹر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد سے تعزیت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات مانچسٹر میں ایک میوزک کنسرٹ کے دوران خودکش دھماکے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 50 سےز ائد زخمی ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website