yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سراپا رحمتؐ کی سیرت طیبہ

Web Editor November 23, 2017 1 min read
,ماہرہ, خان, کی فلم, ”ورنہ“ کو نمائش ,کی ,اجازت ,مل گئی
Share this:

حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی تو ظلم و جبر کی آندھیوں کا زور ٹوٹ گیا ، نفرتیں اور عداوتیں محبتوں میں بدلنا شروع ہوگئیں

مخلوقِ خدا پر اپنے خالقِ لم یزل کی اتنی کرم نوازیاں اور انعامات و احسانات ہیں اگر جن و انس مل کر قیامت تک بھی ان کا شمار کرنا چاہیں تو نہیں کر سکتے۔محض کرم نوازیاں ہی نہیں بلکہ ان کی انتہا دیکھیں کہ کوئی نعمت دے کر احسان جتلایا بھی نہیں۔ ایک ایسی نعمت ہے جب وہ عطا کی تو خبردار کیا اور فرمایا، ترجمہ:’’ ہم نے ایمان والوں پر احسان کیا کہ ان کے اندر انہی میں سے ایک رسول بھیجا‘‘۔ پھر اس نعمت کو اس طرح مزین کیا کہ جہاں کی ساری نعمتیں اس کے وجود میں گم کر دیں ۔
اگر عبدیت کی نعمت کا ذکر ہو تو اس کو ’’سبحٰن الذی اسریٰ بعبدہ‘‘ کہہ کر اس کا مظہر اتم بنا دیا۔اگر انسانیت کا ذکر ہو تو’’ انما انا بشر مثلکم‘‘ کا پیغام دے کر اس پر انسانیت کی انتہا کر دی ۔ اگر نبوت کا ذکر ہو تو ولٰکن رسول اللہ وخاتم النبیین کا تمغہ دے کر نبوت کو آپ ﷺپر مکمل فرما دیا۔ اگر اسلام کا ذکر ہو تو حرا کی تاریک غار سے اس کی روشنی کو ایسے عام کیا کہ کرہ ارضی بلکہ زمین و آسمان میں توحید و رسالت کے مینارے روشن ہوگئے ۔اگر قرآن کا ذکر ہو تو’’ علیٰ قلبک‘‘ کے مضبوط سینے پر اس کو نازل فرمادیا۔ اگر علم کا ذکر ہو تو’’ علمک مالم تکن تعلم‘‘ کا اعزاز دے کر ان کو معلم اعظم بنا دیا ۔ اگر نرمی اور عفو و درگزرکا ذکر ہو تو’’حریص علیکم بالمومنین رؤف رحیم ‘‘کا انہی کو خطاب دے دیا ۔
اگر بشارت و خوشخبری کا ذکر ہو تو بشیراً کی صفت ان کے لیے بنا دی۔ اگر خوف خداوندی کا ذکر ہو تو نذیراً کی طرف نگاہ اٹھاؤ تم انہی کو دیکھو گے۔ اگر تبلیغ دین کاذکر ہو تو ’’داعیاً الی اللہ باذنہ کا مصداق‘‘ کامل تم انہی کو پاؤ گے۔ اگر حسن وجمال کا ذکر ہو تو دیکھو والضحیٰ جیسا چہرہ ہے ۔اگر صداقت کا ذکر ہو تو سبھی صادق آپ ﷺکے در کے غلام ہیں۔ قصہ مختصر ! خلق عظیم کے اس پیکر اعظم کو دیکھو ،جس کا پیغام سچا بھی ہے ، قابل عمل بھی ہے اور موجب امن بھی ہے۔ جس کی ذات کو قادرِ مطلق اور حکیم و خبیر ذات نے اسوئہ حسنہ قرار دیا ہے وہ سراپا عبدیت ، سراپا شرافت ، سراپا علم ، سراپا معرفت ، سراپا حسن و جمال ، سراپا صداقت ، سراپا انصاف ، سراپا عفت و حیا ، سراپا شجاعت ، سراپا عزیمت ، سراپا حکمت ، سراپا اخوت اور سراپا رحمت نظر آتا ہے ۔
امن وآشتی ، راحت و چین ، اطمینان و سکون کو جس ذات کی کسوٹی پر پرکھا جائے، علم و معرفت جس کے کردار و عمل سے پیدا ہو ، نظام عالم اورابدی قوانین جس کی زبان کے مرہون منت ہوں۔ ربیع الاول کے مبارک مہینے میں ’’اذ اخذ اللہ میثاق النبیین لما اٰتیتکم من کتاب و حکمۃ ثم جائکم رسول‘‘ ایفائے عہد کی شکل میں نمودار ہوا۔انسانوں کے خود تراشیدہ قوانین کی سنگلاخ اور پتھریلی زمین سے بے آب و گیاہ وادی مکہ میں ایسی کونپل نے جنم لیا ۔جس نے شجرہ سایہ بن کر خدا کی ساری خدائی کو اپنی پناہ میں لے لیا۔جہالت و لاقانونیت کے بادل چھٹے اور علم و امن کی برکھا رم جھم رم جھم برسی۔یعنی آقا نامدار حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔ ظلم وبربریت کی آندھیوں نے منہ موڑ لیا۔ جبر و جور کی چکیاں چکنا چور ہو گئیں ، کفر و شرک کی تاریکیاں دم توڑ گئیں ،مصنوعی معبود اوندھے منہ زمین پر آگرے ، آتش کدے بجھ گئے ، صنم کدوں میں بت پاش پاش ہوئے ، فسق وفجور کی منہ زور لہریں بیٹھ گئیں۔ نفرتیں ا ور عداوتیں ، اْنس و محبت میں بدلنا شروع ہوئیں ، سرکشی و نافرمانی ؛ تسلیم و رضا اور اطاعت کے سانچے میں ڈھلنے لگیں ۔
فاران کی چوٹیوں پر ایک ایسی باز گشت لگی کہ مقصد بعثت پیغمبر ؐکی روح جاگ اٹھی ، ہرطرف خدا کی توحید کے ڈنکے بجنے لگے۔ معاشرے سے ناانصافی کو ختم کیا جانے لگا ، انسان کو خدا کے در پر لانے کی علمی اور عملی جدو جہد شروع ہوئی ، باطل نظام کے بجائے آفاقی اور آسمانی نظام نافذ ہونے لگا ، انسانیت نے سکھ کا سانس لیا ، لڑائی جھگڑے اور کٹنے مرنے کی باتیں ناپید ہونا شروع ہو گئیں۔ خدا کے باغیوں سے معرکے لڑے جانے لگے ، بدر واحد کی وادیاں تکبیر اور گھوڑوں کی ٹاپوں سے گونج اٹھیں۔اسلام آ گیا ، مسلمان کو اپنے معبود حقیقی کی معرفت نصیب ہوئی ۔آپ ﷺ نے ان کے قلوب کا تزکیہ کیا ، ان کے مابین تصفیہ کا عمل جاری کیا ۔
اسی دوران ایک حکم نازل ہوا ترجمہ:’’ جو تمہیں میرا رسول ( محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ) دے اسے لے لو اور جس سے روک دے اس سے رک جاؤ‘‘۔ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عقیدہ توحید دیا ہم لے لیں ، کفر و شرک سے روکا ہم رک جائیں۔حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عقیدہ ختم نبوت دیا،آپ ﷺنے ہمیں قرآن دیا ۔حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سنت دی ہم نے عمل کیا۔ بدعات و رسومات سے روکا ،ہم رک جائیں۔ہمیں سوچنا ہوگا کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس مقام پر ہم کو کھڑا کر کے گئے تھے ہم اس سے ہٹ تو نہیں رہے۔ ہم آج یہ فیصلہ کر لیں کہ ایمان و عمل والی زندگی بسر کرنی ہے۔ بدعقیدگی اور بدعملی سے دور رہنا ہے۔ ہمیں سنجیدگی سے اس پر غور کرنا ہوگا کہ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جب ہمارے اعمال ان کے روضہ اقدس میں پیش کیے جاتے ہیں توآپ ﷺ ہماری کس بات سے خوش ہوتے ہیں۔اس وقت جب حکم کے مطابق آپ ﷺ کی سیرت کو اپنایا جائے ۔اللہ تعالیٰ ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
"Take care purse, somebody pulled out charge will come to me"
Previous Post ’’پرس سنبھالیں، کسی نے نکالا تو الزام مجھ پر آئے گا‘‘
Next Post بیمار اسحاق ڈار کی چھٹی کی درخواست منظور
Approved the holiday application of sick Ishaq Dar

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.