yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نبی کریمﷺ کا بچپن

MH Kazmi May 10, 2019 1 min read
The Prophet Childhood
Share this:

The Prophet  Childhood

شعیب کی امی کی بے چینی دیکھ کر اسکی دادی نے پوچھ ہی لیا کہ بیٹی کیوں بے چین ہورہی ہو مجھے بتاؤ کیا پریشانی ہے؟ امی شعیب مغرب کی نماز پڑھنے مسجد گیا تھا ابھی تک لوٹا نہیں ہے اب تک اسے واپس آجانا چاہیے تھا مجھے پریشانی ہورہی ہیں سوچ رہی ہوں کہ خود مسجد تک چکر لگا آؤں۔ بیٹا ابھی دس منٹ اور انتظار کرلو ممکن ہے آتا ہی ہو شعیب کی دادی نے آسکی امی کو تسلی دیتے ہوئے کہا۔اس دوران دروازے پر بیل بجی تو وہ سمجھ گئیں کہ دروازے پر شعیب ہی ہے وہ بھاگ کر گئیں نجانے انہیں کیوں بے چینی ہورہی تھی حالانکہ وہ ہر روز مغرب اور عشاء کی نماز مسجد پڑھنے جاتا تھا گھر میں داخل ہوتے ہی اس پر سوالات کی بوچھاڑ ہوگئی،اتنی دیر سے کہا ں تھے وغیرہ وغیرہ؟ماما مغرب کی نماز کے بعد مولوی صاحب اور دوسرے کئی لوگ مسجد کی چھت پر ربیع الاول کا چاند دیکھنے چلے گئے تھے میں بھی ان کے ساتھ ہولیا چاند دیکھ کر سب نے دعا مانگی اور پھر میں گھر کو واپس آگیا مجھے پندرہ بیس منٹ زیادہ لگے ہیں ،آپ ایسے ہی پریشان ہورہی تھیں۔ ہاں تم ٹھیک کہہ رہے ہو دراصل میں بھی بھول گئی تھی کہ آج ربیع الاول کا چاند نکلے گا میں بھی چھت پر جاکر ابھی چاند دیکھتی ہوں۔نہیں ماما اب چاند نہیں ہے جب ہم لوگ چاند دیکھ رہے تھے تو وہ اسی وقت غروب ہوگیا تھا اچھا چلو میں دعا تو کرلوں دراصل ربیع الاول کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں نبی کریمﷺ کی ولادت ہوئی تھی اسی دروان انکی دادی بھی ان کے پاس پہنچ گئیں وہ ان کی ساری گفتگو سُن چکی تھیں۔ دونوں خواتین نے وہیں قبلہ رخ کھڑے ہوکر دعا کیلیے ہاتھ اٹھادئیے،شعیب نے بھی رسما ہاتھ اٹھا دئیے اور آمین کہتا رہا دعا کے بعد منہ پر ہاتھ پھیرتے ہوئے اسکی دادی گویا ہوئیں،“بیٹا شعیب تمہیں یہ معلوم ہے کہ ہمارے رسول کریمﷺ کی ولادت حضرت آدم علیہ السلام کے تقریباً چھ ہزار سال بعد ہوئی تھیں،اُس وقت انسانوں میں اچھے اور بُرے کی تمیزکا احساس خاصا بہتر ہوچکا تھا مگر پھر بھی عرب کے لوگ بت پرستی میں لگے ہوئے تھے ان کے اخلاق بھی بہت اچھے نہیں تھے۔ یہ لوگ چھوٹی چھوٹی اور درگزر کردینے والی باتوں پر بھی لڑتے مرتے تھے مثلاً ایک قبیلے کے لوگوں نے اپنے جانور کو دوسرے قبیلے کے جانوروں سے پہلے پانی کیوں پلادیا اسی بات پر ایسی جنگیں ہورہی تھیں کہ دونوں اطراف سے لوگ مررہے تھے یہ لوگ لڑکوں کی پیدائش پر تو بہت خوش ہوتے تھے مگر کسی لڑکی کی پیدائش پر ان کے ہاں صف ماتم بچھ جایا کرتی تھی اور اکثر لوگ تو بیٹی کو پیدا ہوتے ہی زمین میں دفن کردیتے تھے اور اس پر انہیں کوئی خوف یا شرمندگی بھی نہیں ہوتی تھی،خانہ کعبہ کے اندر سینکڑوں بت رکھے ہوئے تھے اور یہ لوگ ایک اللہ کو چھوڑ کر ان بتوں پر چڑھاوے چڑھایا کرتے تھے،یمن کے ایک بادشاہ ابراہہ نے خانہ کعبہ کو ڈھانے کا ناپاک ارادہ کرلیا تھا اور اپنے اس ارادے کو عملی شکل دینے کے لئے ہاتھیوں کا غول لے کر مکہ تک پہنچ گیا تھا مگر اللہ تعالیٰ نے اسکے ناپاک ارادے ننھے منے پرندوں کے ہاتھوں خاک میں ملادئیے۔ آپﷺ کی ولادت اُس عظیم سانحہ کے چندماہ کے بعد ہوئی کہا جاتا ہے کہ جب آپﷺ کی پیدائش ہوئی تو اُس وقت کئی ایسے واقعات بھی رونما ہوئے جو عام زندگی میں رونما نہیں ہوتے،سیرت کی کتابوں میں لکھا ہے کہ آپﷺ کی ولادت کے وقت آگ کی عبادت کرنے والوں کی کئی سالوں سے جلتی ہوئی آگ بجھ گئی ،ایران کے شاہی محل میں زلزلہ آیا اور اسکے عظیم الشان مینارے زمین بوس ہوگئے۔ کعبہ کے اندر رکھے بت جن کی یہ لوگ پوجا کیا کرتے تھے بھی زمین بوس ہوگئے۔آپﷺ کے والد جن کانام حضرت عبداللہ تھا اور وہ اپنے باپ حضرت عبدالمطلب کے دسویں بیٹے تھے،آپﷺ کی ولادت سے پہلے ہی ہی فوت ہوچکے تھے آپﷺ کی ولادت کی خبر سن کر دادا حضرت عبدالمطلب خانہ کعبہ میں جاکر سجدہ ریز ہوگئے آپﷺ کے چچا عبدالمطلب نے اس خوشی میں اپنی لونڈی ثوبیہ کو اپنا دودھ پلانے کا حکم دیا اور اس خوشی میں اسے آزاد بھی کردیا۔ رسول کریمﷺ کے نبوت کے اعلان کے بعد ابولہب نے ہی آپﷺ کی سب سے زیادہ مخالفت کی۔ بعد میں حضرت حلیمہ سعدیہ آپ کو دودھ پلانے کے لیے اپنے گاؤں لے گئیں۔اُس وقت عرب اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں امراء کا دستوریہی تھا کہ وہ اپنے بچوں کو دودھ پلانے کے لیے کسی صحت افزا مقام پر بھیج دیا کرتے تھے ۔ حضرت حلیمہ سعدیہ کا کہنا ہے کہ جب وہ آپﷺ کو لے کر اپنے گاؤں کی طرف جارہی تھیں تو ان کی سواری جو پہلے بہت سست رفتاری سے چل رہی تھیں سبک رفتاری سے چلنے لگی اور اس نے ان کے پورے قافلے کو پیچھے چھوڑ دیا اس وقت ان کا گاؤں قحط سالی کا شکار تھا مگر آپﷺ کے آجانے سے وہاں بھی بہار آگئی تھی ان کی بکریاں جو کہ پہلے دودھ نہیں دے رہی تھیں پھر سے بھرپور طریقے سے دودھ دینے لگیں دو سال تک وہ آپ کو دودھ پلاتی رہیں اور آپْﷺ کی برکت سے ان کا اپنا بچہ بھی پیٹ بھر کر دودھ پیتا رہا دو سال کے بعد جب وہ آپﷺ کو لے کر واپس مکہ آئیں تو آپ کی والدہ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہ نے انہیں انعام و اکرام سے نوازا آپﷺ کی عمر ابھی چھ سال ہوئی ہوگی کہ حضرت آمنہ رضی اللہ عنہ پاگئیں تو آپ ﷺ کی پرورش کی ذمہ داری آپﷺ کے دادا حضرت عبدالمطلب پر آگئی وہ بھی دو برس بعد وفات پاگئے تو چچا حضرت ابو طالب رضی اللہ عنہ نے یہ ذمہ اُٹھالیا آپ ﷺ کی جوانی بھی ایسی شاندار تھی کہ پورے عرب میں اسکی مثال نہیں ملتی آپﷺ کے اچھے اخلاق اور کردار کی ہر شخص ضمانت دیتا تھا اسی لئے آپﷺ کو صادق و امین کہا گیا۔ دادی جان اُسی وقت جبکہ ہر طرف لوگ شرک یعنی بتوں کی عبادت کیا کرتے تھے توہمارے رسولﷺ پھر بھی ایک ہی اللہ کی عبادت کیا کرتے تھے۔شعیب نے اپنی علمیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ہاں تم بالکل ٹھیک کہہ رہے ہوں آپﷺ بچپن اور جوانی میں بھی مراسم شرک سے اجتناب کرتے تھے ایک مرتبہ جبکہ آپﷺ بہت کمسن تھے۔ آپﷺ کے قبیلے کے لوگ آپﷺکو ایک دیوی کے استھان پر لے گئے وہ لوگ اپنی رسومات کرتے رہے مگر آپﷺ نے ان کی تقلید میں کوئی بھی کام نہیں کیا۔رضاعت کے دور میں آپﷺ اپنے رضاعی بہن بھائیوں کے ساتھ بنو سعد کے قبیلے میں بکریاں چرانے چلے جاتے تھے رضاعت کے بعدجب آپﷺ اپنے دادا کے گھر آگئے تو اپنے ہم عمر کزنز کے ساتھ چلے جایا کرتے تھے آپﷺ جب کھانا کھانے کے لیے بیٹھتے تو”بسم اللہ“ کہہ کر شروع کرتے اور کھانا ختم کرنے کے بعد”الحمد اللہ“ کہتے۔ آپﷺ بچپن سے ہی بہت قناعت پسند تھے جب آپﷺ حضرت ابو طالب رضی اللہ عنہ کے گھر شریک طعام ہوتے تو سب کے پیٹ بھرجاتے اس لئے انہوں نے اپنے بیٹوں کو تاکید کردی تھی کہ جب بھی کھانا کھانے بیٹھوتو اپنے بھائی محمدﷺ کو ضرور شریک کرلیا کرو۔ حضرت ابو طالب کاکہنا ہے کہ آپﷺ بچپن سے ہی بہت سنجیدہ تھے کبھی غلط بیانی سے کام نہیں لیا اور نہ ہی کبھی کسی کی عیب جوئی کی آپﷺ کی چچی ابو طالب کی بیوی فاطمہ بنت اسد بھی آپﷺ کا بہت خیال رکھا کرتی تھیں۔آپﷺ کے چچا حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ آپ کے ہم عمر تھے جبکہ دوسرے چچا عباس بن عبدالمطلب آپﷺ سے دو سال ہی بڑے تھے آپﷺ ان کے ساتھ مل کر فن حرب سیکھا کرتے تھے یعنی جنگی ترتیب لیتے تھے۔ جب آپﷺ کی عمر بارہ برس ہوئی تو آپﷺ اپنے چچا حضرت ابو طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ تجارت کے غرض سے ملک شام کا سفر کیا۔یہ تجارتی قافلہ کئی جگہوں پر پڑاؤکرتا ہوا شام کے سرحدی شہربصریٰ میں ایک عیسائی عبادت گاہ کے سامنے پہنچا تو وہاں کے راہب بحیرا نے حضرت ابو طالب رضی اللہ عنہ سے کہا تم لوگ گھاٹی کے اس جانب نمودار ہوئے تو کوئی بھی درخت یا پتھر ایسا نہ تھا جو سجدہ کے لئے جھکا نہ ہو اور ایسا کسی نبی کے سوا کسی کے ساتھ نہیں ہوتا۔ بعدازاں بحیرانے آپﷺ کے دونوں مونڈھوں کے درمیان مہر نبوت کو دیکھا اور اسے بوسہ دیا اور کہا کہ اس بچے کو یہودیوں سے بچا کر رکھنا کیونکہ وہ انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں اس پر حضرت ابو طالب رضی اللہ عنہ نے آپﷺ کو اپنے غلاموں کے ساتھ واپس مکہ بھیجوادیا۔ دادی جان آپ کے پاس توبہت سی معلومات ہیں میرا خیال ہے کہ آپکو عید میلادنبی کے حوالے سے ایک لیکچر دینا چاہیے جس میں بڑوں کے علاوہ بچے بھی شامل ہوں۔تم نے بالکل صحیح کہا شعیب کی امی بولی آپکے ابا آجائے تو ہم اس کے حوالے سے پروگرام بناتے ہیں ،میرا خیال ہے کہ عیدمیلادنبی سے پہلے آنے والی رات کو عشاء کی نماز کے بعد ہم لوگ گھر پر ہی رشتہ داروں اور ملنے جلنے والوں کی دعوت کرتے ہیں سب لوگ مل کر قرآن خوانی کریں گے رسول اللہﷺ کی ولادت کی خوشی میں نعتیں پڑھیں گے اور آپ کی دادی کی اچھی اچھی باتیں بھی سنیں گے ،اُس رات میں عام لوگ جو لغویات کرتے ہیں ہم اس سے ہر ممکن طریقے سے بچنے کی کوشش کریں گے۔ ماما آپ ٹھیک کہہ رہی ہے میں بھی آپنے دوستوں اور اُن کے اہل خانہ کو مدعو کروں گا وہ آکر میری دادی کی زبانی اچھی اچھی باتیں سنیں،لغویات سے بچیں اور آپ کا تیار کردہ مزے مزے کا کھانا بھی کھائیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,238 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Knowing your eyes will also be drowned
Previous Post جان کر آپ کی آنکھیں بھی احتراما جھک جائینگی
Next Post عشق رسول ؐ کا خون میں بجلیاں بھر دینے والا واقعہ
The blood of love in the blood of the Prophet of Rasool

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.