counter easy hit

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں: ملیحہ لودھی

The problem can not be lasting peace in South Asia without Kashmir solution: Maliha Lodhi

The problem can not be lasting peace in South Asia without Kashmir solution: Maliha Lodhi

ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان استصواب رائے کے مطابق مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے موقف پر قائم ہے۔ کشمیری عوام ہر صورت بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔

نیو یارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان استصواب رائے کے مطابق مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے موقف پر قائم ہے۔ کشمیریوں کی نئی نسل آزادی کا مطالبہ کر رہی ہے اور بھارتی بربریت کشمیریوں کے مستقبل کے تعین میں رکاوٹ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں، عالمی قوانین کے مطابق حل کیا جائے۔ کشمیر کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے حل تک قاَئم نہیں ہو سکتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website