counter easy hit

وزیر اعظم نے آج ایکنک، ای سی سی کا اجلاس بلا لیا

وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی نے ایکنک اور ای سی سی کے اجلاس آج طلب کرلئے۔

The prime minister today convened a meeting of ECNEC, ECCوزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس 3 بجے وزیر اعظم آ فس میں ہو گا۔ اجلاس میں سرپلس ( فاضل ) تمباکو ٹو بیکو کمپنیز اور ڈیلرز کو ایلو کیٹ (اضافی دینے) کرنے کی تجویز پر غور کیا جا ئے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات پر آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن ( منافع ) کی شرح کا از سر نو جائزہ لیا جا ئے گا۔ جامشورو میں 600 میگا واٹ کے د وپاور پلانٹ تعمیر کرنے کیلئے حکومت پا کستان کی جانب سے 39000 ملین روپےکی گارنٹی دینے کی منظوری دی جا ئے گی۔