counter easy hit

1500دنوں میں کام نہ کرنے والے 100 دنوں کا منصوبہ دے رہے ہیں، وزیراعظم

شیخو پورہ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو 1500 دنوں میں کام نہیں کرسکے وہ اب 100 دنوں کا منصوبہ دے رہے ہیں۔

شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ  میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جو آج 100 دنوں کا منصوبہ دے رہے ہیں یہ سب کام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کرچکی ہے اب The prime minister is planning 100 days not working in 1500 daysکسی اور کو یہ کام کرنے کی ضرورت نہیں، ہماری حکومت نے پانچ سال میں جو ترقیاتی کام کیے وہ پاکستانی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے ہماری حکومت کی کارکردگی جیسی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  الزامات لگانے اورگالیاں دینےوالے پاکستان کی سیاست کی نمایندگی نہیں کرتے جو لوگ اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرتے ہیں وہ عوام کی خدمت نہیں کرسکتے، عوام بہروپیوں اور وفاداریاں تبدیل کرنے والے سے بچے کیونکہ جو پارٹی کا وفادار نہیں ہوسکتا وہ ملک کا بھی وفادار نہیں، مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر جانے والوں کو عوام مسترد کردیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگلاوزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب بھی مسلم لیگ (ن) کا ہوگا اس میں کوئی شک نہیں کہ اگلی حکومت بھی (ن) لیگ ہوگی اور عوام ہم پر ایک بار پھر اعتماد کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کوئی جماعت ووٹ کا حقدارنہیں ہے۔