اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر عمران خان نے میری تعریف کی اور کیونکہ وہ بہت عرصے سے زہر گھول رہے تھے۔

بعد ازاں نعیم الحق نے ٹوئٹر پر اپنی وڈیو سے متعلق مزید وضاحت کی کہ عمران خان نے کبھی کسی بھی جگہ تشدد کی حمایت نہیں کی، انہوں نے اس واقعے پر میری تعریف نہیں کی لیکن انہوں نے دانیال عزیز کی جھوٹی اور بے ہودہ گفتگو کا جواب دینے پر مجھے سراہا۔
واضح رہے چند روز قبل نعیم الحق نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔








