counter easy hit

میرے صدر بننے سے بھارت کو بہترین دوست مل جائے گا :ٹرمپ

The President of India will be my best friend: Trump

The President of India will be my best friend: Trump

بھارت اور ہندو مذہب کا پرستار ہوں ، داعش کے خاتمے کیلئے بھارت کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کروں گا :امریکی صدارتی امیدوار

واشنگٹن: ایک جانب بھارت کو ناکامیاں مل رہی ہیں تو دوسری جانب اسے غیر متوقع طور پر دوست مل رہے ہیں ، امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر بن گئے تو بھارت کو ایک بہترین دوست مل جائے گا ۔ نیو جرسی کے علاقے ایڈیسن میں ریپبلکن پارٹی کے ہندو اراکین کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی بھارت سے دوستی کا اشارہ دے دیا ۔ انہوں نے کہا صدر منتخب ہونے کی صورت میں امریکا اور بھارت بہترین دوست بن جائیں گے ۔ ٹرمپ نے کہا وہ بھارت اور ہندو مذہب کے پرستار ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا وہ داعش کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ انٹیلی جنس شیرنگ کریں گے ۔ اگر وہ صدر بن گئے تو داعش کو شکست دیں گے ۔ ٹرمپ نے کہا صدر بننے کی صورت میں ہندوؤں اور بھارتیوں کو وائٹ ہاؤس میں حقیقی دوست ملے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website