counter easy hit

صدر مملکت نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی ۔۔۔ کل اسلام آباد ایئر پورٹ کیسے پہنچے اور پرواز میں کیا کرتے رہے؟ تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(ویب ڈیسک )صدر پاکستان عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی کفایر شعاری اور سادگی مہم کی مثال بنتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنی اہلیہ کے ہمراہ بغیر پروٹوکول
عام پرواز سے کراچی پہنچے اورایئرپورٹ پر سامان اے ایس ایف کی اسکینگ مشین پر خود سکین کروایا،صدر پاکستان عارف علوی نے ایئر پورٹ پر اپنا سامان بھی خود اٹھایا،عارف علوی نے لائن میں لگ کرکراچی جانے کے لیے اپنا بورڈنگ پاس بھی خودوصول کیا۔صدرمملکت عارف علوی مسافروں کےساتھ لاونج میں طیارے کا انتظارکرتے رہے،جب مسافروں نے صدر عارف علوی کو اپنے درمیان دیکھا تو وہاں موجودلوگوں نے صدر پاکستان کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں۔جس کے بعد صدر پاکستان عارف علوی نے نجی جہاز سیرن ایئر کی ایئر ہوسٹس کے ہمراہ بھی سیلفیاں بنائیں۔واضح رہے صدر پاکستان عارف علوی نے صدر منتخب ہونے کے بعد کہا تھا کہ میں پورے پاکستان کا صدر ہوں اوروزیر اعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھاؤں گا۔(ز،ط)