counter easy hit

اگر یہ کفایت شعاری ہے تو پھر ہمارا اللہ ہی حافظ ۔۔۔ کل صدر پاکستان عارف علوی کے پروٹوکول میں کتنے درجن گاڑیاں تھیں ؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو حکومت ملی اور عمران خان وزیراعظم بنے تو سادگی اپنانے کا عزم ظاہر کیا گیا مگر اس کے بعد سے اب تک پروٹوکول اور دیگر معاملات میں ایسے سکینڈل سامنے آئے ہیں کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوںکی ویب سائیٹ ٹویٹر پر صحافی سیدرضا مہدی نے صدر عارف علوی کی کراچی ایئرپورٹ سے گھر جاتے ہوئے کی پروٹوکو ل کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”خان صاحب مجھے ابھی بھی آپ کی کامیاب ہونے کے بعد کی وکٹری سپیچ یاد ہے ،جس میں آپ نے کہا تھا کہ آپ کے پاس سوشل میڈیا موجود ہے آپ کے مسائل اور ہم اس پر غور کریں گے، اب مجھے کراچیوں کی طرف سے شکایت ہے جو گھنٹے تک عارف علوی کے پروٹوکول کی وجہ سے سڑکوں پر خوار ہو تے رہے“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر پاکستان 28گاڑیوں کے شاہانہ پروٹوکول میں کراچی ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گا ہ کی جانب روانہ ہوئے تو ان کی آمد کے موقع پر شاہراہ فیصل کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئیں تھی۔