counter easy hit

بھارت کو ہرانے کیلئے پاکستانی ٹیم کافی ہے، عبدالرزاق

پاکستان کے پاس بگ ہٹرز کی کمی ہے پھر بھی قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا کو شکست دے سکتی ہے :سابق آل رائونڈر

The Pakistani team has enough to beat India, Abdul Razzaq

The Pakistani team has enough to beat India, Abdul Razzaq

کراچی: سابق قومی آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی میں ہرانے کیلئے پاکستانی ٹیم کافی ہے حالانکہ اس کے پاس بگ ہٹرز کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم میں شرجیل خان اور عمر اکمل جیسے جارحانہ انداز کے بیٹسمین موجود نہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان کی جو بھی ٹیم میدان میں اتاری جائے گی اس میں اتنی اہلیت ہے کہ بھارتی ٹیم کو شکست سے دوچار کر دے ۔ سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس اب بھی احمد شہزاد،بابر اعظم،اظہرعلی اور شعیب ملک جیسے بیٹسمین موجود ہیں جبکہ سرفراز احمد اور عماد وسیم بھی اپنا موثر کردار نبھا سکتے ہیں کیونکہ پاکستان کا عمدہ بائولنگ اٹیک بھی ان کی پشت پناہی کرنے کیلئے تیار ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website