سنگاپور میں ایشیا پیسیفک سیکورٹی کانفرنس سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خطے میں تنازعات حل کرنے میں معاون ہوسکتا ہے۔

The CPEC may help resolve conflicts in the region, General Zubair
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے پاکستان کو داخلی سلامتی چیلنجز درپیش ہیں۔ خطے میں تنازعات کے حل کے لیے نئی حکمت عملی بنانا ہوگی۔ جنرل زبیر محمود کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں 70 کروڑ افراد بے روزگار ہیں جو ایچ آر مینجمنٹ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سائبر اسپیس نیا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔ ایسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سفارتی سطح پر رابطے بڑھانا ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اقتصادی شعبے میں بھی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔








