counter easy hit

شعیب اختر نے پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی فتح کی پیشگوئی کردی

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ میں جیت کے لیے پاکستان  کو فیورٹ قرار دے دیا اور اس کی فتح کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

Shoaib Akhtar has predicted the victory of the national team in the Pak India match

Shoaib Akhtar has predicted the victory of the national team in the Pak India match

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا پہلا اور انتہائی اہم میچ کل روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا جس کے سحر نے دنیا بھر میں کرکٹ دیوانوں کو جکڑ رکھا ہے۔ یہی نہیں بلکہ کرکٹ کے لیجنڈز بھی ہائی وولٹیج میچ کے حوالے سے اپنی اپنی پیش گوئیاں کررہے ہیں۔ پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار بولر شعیب اختر نے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کو جیت کے لیے فیورٹ قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایجبسٹن کے میدان میں سرفراز الیون کوہلی الیون کو پچھاڑ دے گی۔

شعیب اختر نےاس اہم مقابلے کے لیے پاکستان کو 60 فیصد تک بہترین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہتر سپورٹ ہے جس سے بہترین کھیل پیش کرکے قومی ٹیم بھارت کو لازمی مات دے گی۔ راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ وہ ایک اعصاب شکن مقابلے کی توقع کررہے ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس بہترین بولنگ لائن ہے جن میں اسپنر بھی موجود ہیں جنہیں صحیح انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ شعیب اختر  نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ انہیں دفاعی پوزیشن کا دماغ بنائے بغیر میدان میں اترنا ہوگا اور اچھے ٹوٹل کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو کسی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ تمام کھیلوں کی طرح ایک میچ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website