yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ہاکی کی بہتری کیلیے اولمپئنز فیڈریشن کو مفید مشوروں سے نوازنے لگے

MH Kazmi July 18, 2017July 18, 2017 1 min read
The Olympians began to get useful advice to the federation for hockey improvements
Share this:

لاہور:  ماضی کے سابق عظیم پلیئرز نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مفید مشوروں سے نواز دیا۔

The Olympians began to get useful advice to the federation for hockey improvements
The Olympians began to get useful advice to the federation for hockey improvements

حال ہی میں انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکست نے پی ایچ ایف حکام کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور فیڈریشن کے اعلیٰ عہدیدار مستقبل کی پلاننگ کیلیے پھونک پھونک کر قدم رکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں گرین شرٹس کو اسکاٹ لینڈ کے سوا تمام ٹیموں سے عبرتناک شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، اولمپک چیمپئن ارجنٹائن نے عبدالحسیم الیون کو زیر کرکے ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کیا تو بھارت نے مسلسل دوسری بار شکست دے کر ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کے میچ کی طرف دھکیل دیا، قومی ٹیم کی اس صورتحال پرصدر پی ایچ ایف خاصے نالاں اور رواں برس اکتوبر میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں عوامی توقعات کے مطابق نتائج حاصل کرنے کیلیے سنجیدہ اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے گزشتہ2 ہفتے میں اسلام آباد اور لاہور میں ماضی کے متعدد عظیم پلیئرزسے ملاقاتیں کی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اولمپئنز نے فیڈریشن کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مفید مشوروں سے بھی نوازا۔ ان اولمپئنز کا کہنا ہے کہ ماضی میں میرٹ کے بجائے دوستیاں نبھانے اور ذاتی پسند ناپسند کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کیے گئے، ایک اولمپئن نے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ ہے کہ ایک عہدیدار کوچ یا منیجربن کرٹیم کے ساتھ کام کرتا ہے، ناکامی کی صورت میں عہدے سے علیحدہ کیا جاتا ہے، کچھ ہی عرصے کے بعد وہ دوبارہ کام کرنا بھی شروع کر دیتا ہے، یہ سسٹم اسی طرح چلتا رہے گا تو نظام بنے گا اور نہ ہی قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

ایک اور سابق اولمپئن کا کہنا تھا کہ اٹلانٹا اولمپک 1996 میں بغاوت کرنے والے کھلاڑی ہی چہرے بدل بدل کر پی ایچ ایف اور ٹیم مینجمنٹ کے اعلیٰ عہدوں تک پہنچنے میں کیسے کامیاب ہوجاتے ہیں حالانکہ وہ بطور عہدیدار پاکستان کو ورلڈ کپ اور اولمپکس میں ایک بھی میڈل نہیں جتوا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 1996میں بغاوت کرنے والے کھلاڑیوں میں کوئی فرق نہیں، سب کا ایجنڈا ایک ہی ہے، سب ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں، سابق اولمپئنز نے مشورہ دیا کہ نئی ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو ذمہ داری سونپتے ہوئے اچھی طرح پرکھا جائے اور عہدے سونپنے کی صورت میں انھیں خصوصی ٹاسک بھی دیے جائیں۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ سابق اولمپئنز سے ملاقاتوں کے بعد صدر پی ایچ ایف نے1960 سے1980 تک کے سابق اولمپئنز کو ٹیم منیجمنٹ، سلیکشن کمیٹی سمیت اہم عہدوں پر ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Some objections on the JIT report by the Sharif family have already been rejected
Previous Post شریف خاندان کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ پر کچھ اعتراضات پہلے ہی مسترد ہوچکے
Next Post دورئہ پاکستان 2009؛ سری لنکن میڈیا بھی سنگا کارا کا ہمنوا بن گیا
Visit Pakistan 2009; Sri Lankan Media also became companion of Sangakara

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.