counter easy hit

مقبوضہ بیت المقدس: امریکی سفارتخانےکا آج افتتاح، اسرائیلی فائرنگ سے 20فلسطینی زخمی

لاہور: امریکا مقبوضہ بیت المقدس میں آج اپنے سفارتخانے کا افتتاح کررہا ہے، جسے فلسطینیوں نے مسترد کردیا، غزہ کی پٹی میں احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 20 فلیسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

The occupied Bethlehem: US embassy inaugurated today, 20 Palestinians injured by Israeli firingمقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح آج ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور ان کے شوہر جیرڈکشنر افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تل ابیب سے امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر فلسطینی ناراض ہیں جس پر غزہ کی پٹی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اسرائیلی فورسز نے ریلی کے شرکاء پر آنسو گیس پھینکی اور اندھا دھند فائرنگ کی جس سے درجنوں فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

یوروپی یونین نے سفارتخانے کی منتقلی پر شدید اعتراض کیا ہے جبکہ زیادہ تر یورپی یونین کے سفیر بیت المقدس میں اسرائیلی سفارتخانے کی منتقلی تقریب کا بائیکاٹ کریں گے۔