counter easy hit

بریکنگ نیوز : نیا فارمولا تیار : آصف زرداری اور نواز شریف بھائی بھائی ۔۔۔۔۔جلد کیا ہونیوالا ہے؟ عمران خان کی پریشانیوں میں اضافہ کر دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد اور لگ بھگ ڈیڑھ ماہ گزرنے کے بعد اپوزیشن نے ایک بار پھر پر پرزے نکالنا شروع کر دیے ہیں ۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حکومتی طرز عمل نے اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے کے ”قریب تر“ کر دیا ہے۔

روزنامہ نوائے وقت کی ایک رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس کے قیام پر ایک بار پھر کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن جماعتوں کے وسیع تر اتحاد کو میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری کی تائید حاصل ہے دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان آنے والے دنوں میں ملاقات کے لیے گراو¿نڈ تیار کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) ‘ پیپلز پارٹی‘ متحدہ مجلس عمل کے درمیان پارلیمنٹ کے اندر حکومت کو ”ٹف ٹائم“ دینے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے تاہم اس سلسلے میں تفصیلات طے کرنے کیلئے مذاکرات کے مزید ادوار ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت ایف آئی اے اور نیب کا گھیرا تنگ ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قریب تر ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدواروں کا مشترکہ امیدوار کھڑا کرینگی اس سلسلے میں ”رنر اپ“ کا فارمولہ اپنایا جائے گا۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد خزب اختلاف میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اقتدار کی ہوس نہیں ، مسلم لیگ ن نظریاتی جماعت ہے ، سینٹ کی نشست پر فائٹنگ سپرٹ سے لڑرہے ہیں ۔

وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر میاں مجتبیٰ شجاع، خلیل طاہر سندھو ، سمیع اللہ خان اور میاں حمزہ شہباز کے پولیٹکل سیکرٹری عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے ۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر دعوے کرنا آسان ہے اور کام کرنا الگ بات ہے حکمران اپنے ہی زور سے گر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ان کاجھوٹ عوام کے سامنے لائیں گے ، قرضہ نہ لینے کے دعویداروں کا پول کھل رہا ہے ۔ اسد عمر نے پہلے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ آج کہتے ہیں کہ پیسے نہیں مجبوری ہے ۔ ان کے رونے دھونے پر آج دشمن پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ ایٹمی ملک کے پاس پیسے نہیں ۔ عمران خان کے دعوئوں کو پہلے بھی جھوٹ قرار دیا تھا گورنر ہائوس کھولنے اور وزیراعظم ہائوس کو لائبریری بنانے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا۔ ن لیگ کے لئے اپوزیشن نئی بات نہیں ، جمہوریت کی پٹڑی چلتی رہنی چاہیے ن لیگ جمہوریت پر کاربند ہے رانا مشہود کے بیان پر اپنا رد عمل دے دیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت کی آبیاری کے لئے اصول موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں وہ عدالتی فیصلے پر بیوی کو چوڑ کر جیل گئے