اسلام آباد: لاپتہ افرادکے کمیشن کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اس امر پر انتہائی افسوس کا اظہارکیاہے کہ کچھ نو وارداور طالع آزما سیاستدان پختون عوام کی معصومیت سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور لاپتہ افرادکے انسانی المیہ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔

لاپتہ افرادکے کمیشن نے مذکورہ خبر کی تصحیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ خبر بے بنیاد ہے اس سے سادہ لوح اور معصوم عوام کو نہیں بہکایا جا سکتا جن کی اپنے پیارے وطن پاکستان سے وابستگی پتھر پر لکیر ہے۔








