تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو ضرر پہنچایا تو بھیانک نتائج آپ کے منتظر ہیں ٹرمپ کا موقف جوہری معاہدے کی بقا کیلیے خطرہ بن گیا ہے۔

امریکی صدر کے مغربی حلیفوں کی جانب سے ٹرمپ پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے تا کہ وہ 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانیوالے جوہری معاہدے کو برقرار رکھیں۔ اس سلسلے میں فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں نے گزشتہ روز واشنگٹن میں ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کے یورپی حلیفوں نے 12 مئی تک اس معاہدے میں خوفناک خامیوں کی اصلاح نہ کی تو وہ امریکا کی جانب سے تہران پر عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کو دوبارہ لاگو کر دیں گے۔ یہ موقف جوہری معاہدے کی بقا کیلیے خطرہ بن گیا ہے۔








