counter easy hit

زلفی بخاری کی رشتہ دار اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ ظاہر کی جانے والی ملیکہ بخاری دراصل کون نکلی ؟ عمران خان کے مخالفین کی شرمناک چال ناکام کر دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) زلفی بخاری کی رشتہ دار ملیکہ بخاری کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ بنائے جانے کی خبروں کا ڈراپ سین ہو گیا ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ملیکہ بخاری نے کہا کہ وہ دو ٹوک طورپر یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتی ہیں کہ انہیں بی آئی ایس پی کی

سربراہ تعینات نہیں کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ زلفی بخاری کی رشتہ دار بھی نہیں ہیں۔ ملیکہ بخاری نے امید ظاہر کی کہ اب اس ضمن میں بحث ختم ہوجائے گی۔ آئی این پی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کی ہدایت پر آفیشل ٹویٹر ہینڈل قائم کر دیا گیا جس کا مقصد جعلی خبروں کو بے نقاب کرنا ہو گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سوشل میڈیا پر منظم انداز سے جعلی خبریں اور نوٹیفکیشن پھیلانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی آزادی کو متاثر کئے بغیر ہمیں جعلی خبروں کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ منظم انداز سے سوشل میڈیا پرجعلی نوٹیفکیشنز اور خبریں پھیلائی جارہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ سلسلہ میڈیا ڈنر کی تصویر سے شروع ہوا جس پر سوشل میڈیا کے ہر دانشور نے اپنے اپنے تجزیات پیش کرنا شروع کر دیے ۔ یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ زلفی بخاری کی رشتہ دار خاتون ملیکہ بخاری کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے جسکے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف اور عمران خان کی پالیسیوں پر تنقید شروع ہو گئی تھی ۔