counter easy hit

پشاوری چپل اور سفید شلوار قمیض۔۔۔ عمران خان کے لباس کا پوری دنیا سے آئے سرمایہ کاروں پر کیا اثر ہوا؟ پوری قوم کا دل خوش کر دینے والی خبر

سعودی عرب (ویب ڈیسک) سفید شلوار قمیض اور پشاوری چپل وزیراعظم عمران خان کی پہچان بن گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے پینٹ کوٹ پہننے کی بجائے قومی لباس پہن کر بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پرکشش انداز میں سفید شلوار قمیض کے ساتھ پشاوری جپل پہن کر سرمایہ کاری کانفرس میں شرکت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے بغیر پرچی کے پر اعتماد انداز میں انگریزی میں خطاب کیا۔پاکستانیوزیراعظم اپنی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے بہت پرکشش لگ رہے تھے۔بعض سیاسی مبصرین کے مطابق عمران خان نے پر اعتماد انداز میں کانفرس سے خطاب کیا۔انہوں نے پچھلے 25سالوں میں پاکستانی کے کسی وزیراعظم کو عالمی فورم پر اس انداز میں خطاب کرتے نہیں دیکھا۔وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب میں پرتپاک استقبال اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں مرکزی خطاب نے دنیاکے سامنے پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں مدد دی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بڑے بڑے ممالک اور بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو خود اس کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے اورمذکورہ کانفرنس میں ان ممالک اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ آ کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں۔عمران خان کو اس کانفرس میں خوب پزیرائی ملی۔ جہاں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تقریر کی اجازت تک نہ ملتی تھی وہیں وزیر اعظم عمران خان کو مرکزی خطاب کی دعوت دی گئی غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دورہ ڈیوس کے دوران ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرنے سے اس لیے روکا گیا کیونکہ ان پر کرپشن کے الزامات عائد ہیں اور ان الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔