counter easy hit

نئی تھری ڈی فلم ’ٹرانسفارمرزدی لاسٹ نائٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری

The, new, animated, film, Transfarmers, the, last, night, trailer, released

The, new, animated, film, Transfarmers, the, last, night, trailer, released

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریز ٹرانسفارمرز سلسلے کی پانچویں فلم ’ٹرانسفارمرز فائیو‘ ’ ٹرانسفارمز دی لاسٹ نائٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہالی وڈ کے نامور ہدایت کار مائیکل بے کی سائنس فکشن، ایکشن، ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس بار بھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئینگے۔دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کیخلاف جنگ کے گرد گھومتی ٹرانسفامرز سیریز کے پانچویں حصے میں واہلبرگ سمیت اسٹیفن مرچنٹ، جیف پنکنر، ایزابیلا مونر، جین ڈوجاردن، پیٹر جولن اور جیروڈ کارمی کل اہم کردارادا کررہے ہیں۔ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیون اسپلبرگ کی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے تحت 23جون کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website