counter easy hit

ایبٹ آباد: ڈاکٹرز کی ہڑتال نویں روز میں داخل، 80سے زائد مریض جاں بحق

Doctor's, strike, came, in, ninth, days, more, than, 80, patients, died

Doctor’s, strike, came, in, ninth, days, more, than, 80, patients, died

ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آباد کے ڈاکٹرز کی اسپتال انتظامیہ کی مبینہ کرپشن کیخلاف ہرتال نویں روز میں داخل ہوگئی۔ مسیحاوں کی ہڑتال کے باعث8روز میں جاں بحق افراد کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی ہے۔ایبٹ آبادکے ایوب ٹیچنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے اور اسپتال میں مریضوں کو صرف ایمرجنسی سہولیات دی جا رہی ہیں، سینئرڈاکٹرز نے احتجاج کے طور پر سلیکشن پروموشن و دیگر کمیٹیوں سے استعفی دے دئیےہیں اور ایوب میڈیکل کالج میں بھی کلاسز کا بائیکاٹ جاری ہے۔ہڑتالی ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث اسپتال ڈائریکٹر بریگیڈئر اجمل، کالج ڈین ڈاکٹر عزیز النساء عباسی، بورڈ آف گورنرز کےچیئرمین جاوید پنی اور سیکرٹری بورڈ میجر ر صدیق کوفوری ہٹایا جائے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک 80 سے زائد مریض جاں بحق ہوئے، تا ہم یہ تعداد معمول کے مطابق ہے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مریض طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا ہے۔ڈاکٹرز کی ہڑتال کو 9 دن گزر گئے مگر حکومت یا محکمہ صحت کی جانب سےان سے مذاکرات تاحال شروع نہ ہو سکے، جس کی وجہ سے عوام کو رمضان میں بھی مناسب طبی سہولتوں کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website