counter easy hit

پاک بحریہ کی امن مشقوں کا آغاز ہوگیا

روس سمیت بڑی طاقتوں کے جہاز کراچی پورٹ پر لنگرانداز،،36ملکوں کی فورسز اور مبصرین مشقوں‌میں‌شریک ہیں‌

The naval peace exercises were started

The naval peace exercises were started

کراچی:  پاک بحریہ کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی امن مشقوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ، کراچی ڈاک یارڈ پر پرچم کشائی کی تقریب میں چین ، امریکا ، روس سمیت بڑی طاقتوں کے جہاز شریک تھے ۔ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی کہتے ہیں مسائل کا حل جنگوں میں نہیں امن میں پوشیدہ ہے ، پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017 کا آغاز ہوگیا ۔ کراچی ڈاک یارڈ پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں چین ، امریکا ، روس سمیت بڑی طاقتوں کے جہاز شریک تھے ۔ تقریب میں پاک بحریہ کے دستے نے مہمان ممالک کو سلامی پیش کی ۔ تقریب میں کمانڈر پاکستان فلیٹ نے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ کا پیغام پڑھ کر سنایا ، وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے خطاب میں کہا کہ مشقوں میں بہترین تعاون اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مکمل سلامتی کے بغیر امن ممکن نہیں ، مسائل کا حل جنگوں میں نہیں امن میں پوشیدہ ہے ، امن مشقیں دو ہزار سترہ میں روس کے 3 اور امریکا کے 4 جنگی بحری جہاز شامل ہیں جبکہ جاپان کے 2 پی تھری سی اورین طیارے بھی مشقوں کا حصہ ہیں ۔ انڈونیشیا ، آسٹریلیا ، برطانیہ اور ترکی کا ایک ایک جہاز بھی مشقوں میں موجود ہے ۔ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی امن مشقیں چودہ فروری تک جاری رہیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website